1 9

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں جدیدترین سی ٹی سکین مشین کاافتتاح

پشاور( مشرق نیوز) ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ حادثات میں جدیدترین سی ٹی سکین مشین کاافتتاح کر دیا گیا یہ ملٹی سلائس جدید ترین مکمل باڈی 109ملین مالیت کی سی ٹی سکین مشین ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں افتتاح کے بعد کام شروع کر چکی ہے ۔ جہاں یہ سہولت ہسپتا ل کے مریض اور خصوصاً ایمرجنسی کی صورت میں لائے گئے مریضوں کی بروقت تشخیص کرنے میں مدد کریگی۔ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر آفریدی اور میڈیکل ڈاریکٹرپروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس جدید ترین مشین کا افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں:  کوشش ہوگی کہ خیبر پختونخوا کو صرف پختونخوا کیا جائے، ایمل ولی