پولیو ٹیم پر حملہ

شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان تحصیل دتہ خیل کے علاقے تنگ کلی میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار، ایک پولیو ورکر سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا

فائرنگ کے نتیجے پولیو ویکسین پلانے کے دوران ایک بچہ زخمی بھی ہوا جنہیں میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گاجر کا جوس، کولیسٹرول کم اور مدافعت بڑھاتا ہے