لوڈشیڈنگ دورانیہ16گھنٹوں

ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ16گھنٹوں سے متجاوز

ویب ڈیسک : ملک بھر میں شدید گرمی لہر کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث لوڈشیڈگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔
ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے، ملک مختلف علاقوں میں لوشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔
دوسری جانب کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاورہائیکورٹ،مرادسعید ودیگرکےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹس جاری