توانائی کا بحران سنگین

ملک میں توانائی کا بحران سنگین، بجلی شارٹ فال 8900 میگاواٹ سے متجاوز

ویب ڈیسک: ملک میں توانائی کا بحران سگین ہونے لگا بجلی کا شاٹ فال 8 ہزار 911 میگاواٹ تک پہنچ گیا حالیہ شدید گرمی کی وجہ سے بجلی کی طلب 30 ہزار 233 میگاواٹ تک پہنچ گئی.

ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 322 میگاواٹ ہے، نقصانات کے باعث 2 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی ضائع ہورہی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی 14 گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ اس وقت ملک کےبشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بجلی شاٹ فال میں میپکو ریجن اور پیسکو ریجن شدید متاثر ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض ،آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی