حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار

رشتے سے انکار پر حوا کی بیٹی تیزاب گردی کا شکار

ویب ڈیسک:ایبٹ آباد تھانہ بکوٹ کی حدود الیہ آباد میں رشتے سے انکار 17 سالہ لڑکی تیزاب گردی کا نشانہ بن گئی۔ متاثرہ لڑکی تشویشناک حالت میں مظفر آباد ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

متاثرہ لڑکی کے بھائی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رشتے سے انکار پر ملزمان نے میری بہن پر بدترین تشدد کیا جس سے وہ کئی گھنٹے تک بے ہوش رہی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

ملزمان نے میری بہن بےہوشی کی حالت میں ان کے منہ میں تیزاب ڈالا جس سےاس کا اندرونی جسم جل گیا۔ بھائی یاسین نے کہا کہ ایبٹ آباد کے تھانہ بکوٹ میں ایف آئی آر درج کروئی مگر تاحال ملزمان گرفتار نہ ھو سکے، ملزمان با اثر لوگ ہیں 14 دن گرنے کےبعد بھی پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، متاثرہ لڑکی کے بھائی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پولیس نے میری بہن کی تحریری بیان کو تبدیل کیا۔ متاثرہ لڑکی کے بھائی نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے اپیل کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فل فور گرفتار کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے