دعا قبول نہ ہونے کے دس اسباب

دعا قبول نہ ہونے کے دس اسباب

ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ بصرہ کے ایک بازار سے گزرے، لوگ اکٹھے ہو گئے اور ان سے عرض پرداز ہوئے: اے ابو اسحاق! کیا وجہ ہے کہ ہم دعائیں کرتے ہیں، لیکن قبول نہیں ہوتیں؟ فرمایا: کیونکہ دس چیزوں کی وجہ سے تمہارے دل مردہ ہو چکے ہیں:

۱۔تم نے اللہ کو پہچانا، لیکن اس کا حق ادا نہیں کیا۔
۲۔تم نے دعویٰ کیاکہ تم محبان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہو، لیکن آپؐ کی سنت کو چھوڑ دیا۔
۳۔ تم نے قرآن پڑھا، لیکن اس پر عمل نہیں کیا۔
۴۔ تم نے اللہ کی نعمتیں کھائیں، لیکن اس کا شکر ادا نہیں کیا۔
۵۔ تم نے کہا : شیطان تمہارا دشمن ہے لیکن تم نے اس کی مخالفت نہ کی۔
۶۔ تم نے کہا: جنت حق ہے، لیکن تم نے اس کے حصول کیلئے کوشش نہیں کی۔
۷۔ تم نے کہا: جہنم حق ہے، لیکن تم اس سے بھاگے نہیں۔
۸۔ تم نے کہا: موت برحق ہے: لیکن اس کے لیے تیاری نہ کی۔
۹۔ تم نیند سے بیدار ہوئے اور لوگوں کے عیوب میں مشغول ہو گئے اور اپنے سارے عیب بھول گئے۔
۱۰۔ تم نے اپنے مردے دفن کیے اور ان سے عبرت حاصل نہ کی۔
ہم ہر مصیبت میں اللہ کو پکارتے ہیں
پھر مصائب کے خاتمے پراسے بھول جاتے ہیں
قبولیت دعا کی امید کیسے رکھیں۔
گناہوں کے سبب اس کا راستہ ہی بند کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ