بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز،ویسٹ انڈیز ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے دو جولائی سے بنگلہ دیش کیخلاف شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں،

اعلان کے مطابق جیسن ہولڈر کو آرام کی غرض سے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جبکہ کیرون پولارڈ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، سلیکٹرز نے رواں سال فروری میں دورہ بھارت کرنے والی ٹیم میں شامل فبین ایلن، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شیلڈن کوٹرل اور سائی ہوپ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے تاہم ڈومینک ڈریکس ریزرو کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں،

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

سلیکٹرز نے رومین پاول کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بھی مقرر کردیا ہے، اعلان کردہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا نیکلولس پورن(کپتان)، رومین پاول(نائب کپتان)، شمر بروکس، عقیل حسین، الرازی جوزف،برنڈن کنگ، کائل میئرز،عبید میکائے، کیمو پاول، روماریو شیفرڈ، اوڈین سمتھ، ڈیون تھامس، ہیڈن والش جونیئر اور ڈومینک ڈریکس(ریزرو)۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل