آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

آئرلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست،بھارت نے سیریز 2-0 سے جیت لی

بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی ہے،

بھارت کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 225رنز بنائے جس میں دیپک ہوڈا کے 104، سنجو سمسن کے 77 رنز نمایاں تھے، یہ دیپک کی ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پہلی سنچری بھی ہے، آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیر نے تین جبکہ جوش لٹل، گریک ینگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، میں آئرلینڈ کی ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم میزبان بیس اوورز میں 221 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے اور میچ چار رنز کے معمولی فرق سے ہار گئے،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی نے 60 ،ہیری ٹیکٹر نے 39 اور جارج ڈاک رل نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ہارشل پٹیل، روی اور عمران ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، بھارت کی دیپک ہوڈا پلیئر آف دی میچ اور سیریز قرار پائے۔