یورپی انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ

یورپی انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ، فائنل میں انگلینڈ اور اسرائیل کا ٹکرائو

انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود یورپی انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اٹلی کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ہے ،

انگلینڈ کیخلاف پہلا گول اٹلی کے کھلاڑی فابیو میریٹی کی جانب سے لگائی گئی پینلٹی کک پر سکور ہوا تاہم اس کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی ایلکس سکاٹ نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا جس کے بعد انگلینڈ کے جارال نے خوبصورت ہیڈ کے ذریعے گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی جو فائنل وسل تک برقرار رہی، انگلینڈ کی ٹیم کا فائنل میں ٹکرائو اسرائیل کے ساتھ ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میچ میں فرانس کی ٹیم کو دو ایک سے شکست دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں روایتی حریف آج آمنے سامنے ہونگے