مردان

مردان میں ڈوبنے والے 12 سالہ بچے کی لاش مل گئی

ویب ڈیسک: مردان کے علاقے سواڑیان میں دریا میں ڈوبنے والے 12 سالہ بچے کی لاش مل گئی۔

عزیز نامی بچہ سواڑیان میں دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔ ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن کے بعد لاش دریا سے نکال لی۔

مزید پڑھیں:  ایران پر اسرائیلی حملہ موخر ہونے کا امکان ہے، امریکی ٹی وی
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

بچے کی لاش شامت پور کے مقام پر دریا سے ملی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔