گال ٹیسٹ

گال ٹیسٹ،سری لنکا 212 پر آئوٹ،آسڑیلیا کی بھی 98 پر تین وکٹیں گر گئیں

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 212 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی جبکہ جواب میں آسڑیلیا کی بھی پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 98 کے مجموعی سکور پر تین وکٹیں گر چکی تھیں،

جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو عثمان خواجہ 47 اور ٹریوس ہیڈ 6 کے انفرادی سکور کیساتھ وکٹ پر موجود تھے جبکہ آسڑیلیا کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 114 رنز درکار ہیں،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

سری لنکا کی جانب سے سب سے نمایاں سکورر نیروشان ڈیکویلا رہے جنہوں نے 58 رنز بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے نتھن لیون نے پانچ جبکہ مچل سویپسن نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سٹارک اور پیٹ کمنز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی،آسڑیلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 47 رنز سکور کئے ہیں اور ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سٹیون سمتھ رن آئوٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا