شاہ محمودقریشی

پی ٹی آئی نے مجھے2018 کا الیکشن ہرایا،شاہ محمودقریشی

ملتان: (مشرق نیوز) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کا الیکشن مجھے میری پارٹی نے ہرایا ، میری پارٹی نے ہی میرے خلاف سازش کی۔

ملتان میں پی پی 217 کی انتخابی مہم کے دوران وہاڑی روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے ذریعے انہیں 2018 میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن ان کی پارٹی نے ہی ہرایا ہے، جس کا وہ برملا اظہار کر چکے ہیں اور خان کو بھی بتا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ اگر وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن جیت جاتے تو آج پنجاب کی یہ کیفیت نا ہوتی، ملتان اور جنوبی پنجاب کے حالات بھی بدل جاتے، پی پی 217 والو جاگو، مجھے کیا فرق پڑا میں تو وزیر خارجہ بن گیا۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں کہا گیا کہ مت لڑاؤ زین کو الیکشن ہار گیا تو بہت بے عزتی ہو گی، میں نے انہیں کہا کہ کچھ جنگیں ہوتی ہیں جو صرف جیت کے لئے ہی نہیں لڑیں جاتیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی

دوسری طرف زین قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کے تناظر میں شاہ محمود قریشی نے یہ بات کی ہے۔

خیال رہے کہ 2018 میں سے سابق وزیرخارجہ نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 217 پر الیکشن لڑا تھا تاہم وہ یہ سیٹ آزاد امیدوار شیخ سلمان نعیم سے ہار گئے تھے۔ اس وقت سے یہ باتیں زیر گردش کرتی رہی ہیں صوبائی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو ہروانے میں جہانگیر ترین کا ہاتھ تھا۔