عیدالاضحیٰ10 جولائی بروز اتوار ہوگی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ10 جولائی بروز اتوار ہوگی

کراچی: (مشرق نیوز) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شہر اور مضافات میں ہلکی بارش، فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ

اجلاس میں ملک بھر میں کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اجلاس کے اختتام پرچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں عیدالاضحیٰ10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں دفعہ144نافذ ،ندی نالوں میں نہانے پر پابندی