جعلی امیدوار گرفتار

تالاش میں ایٹا ٹیسٹ کے دوران 13جعلی امیدوار گرفتار

تیمرگرہ ( نما ئندہ مشرق ) لوئر دیرکے علاقے تالاش میں پولیس بھرتی کے لئے ہونے والے ایٹا ٹسٹ میں اصل امید واروں کی جگہ امتحان دینے والے13 جعلی امید وا رگرفتار ہو گئے ۔

پولیس نے گرفتارافرا د کے خلاف مقدمات درج کر لئے جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو جیل بھیج دےا۔ پولیس تھانہ تالاش کی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز ہا ئیر سیکنڈری سکول تالاش میں پولیس میں بھرتی کے لئے امید وا روں کا ایٹا ٹسٹ ہو رہا تھا کہ اس دوران این ٹی ایس عملہ کی نشا ندہی اور شکاےت پرپولیس نے ا صل امیدواروں کی جگہ امتحان میںشریک ملزمان عطا وللہ ، اسماعیل ، شہاب علی ، احسان اللہ ، زاہد، فواد علی ، ےونس ،عثمان علی ، اکرام اللہ ، فاروق ، سعید، احمد حسن ، عمرحیات جن کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو عدالت نے ڈسٹرکٹ جیل تےمرگرہ بھیج دےا ۔

مزید دیکھیں :   جنوبی وزیرستان میں تیز بارشیں، دیوار گرنے سے2 بچے جاں بحق