نجی ہاسٹل میں طالب علم کی پھنکے سے لٹکی لاش برآمد

ویب ڈیسک: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے طالب علم کی نجی ہاسٹل سے پھنکے سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی شاہد احمد شعبہ ریاضی بی ایس کے دوسرے سمسٹر کا طالب علم تھا اور چترال کا رہائشی تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش آبائی علاقے منتقل کر دی گئی۔ پولیس رپورٹ میں یہ بات سامنے نہیں آئی کہ نوجوان نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی یا کوئی اور وجہ تھی اور نا والدین کی طرف سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم