بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 30 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں منگل کو آسمانی بجلی گرنے اور طوفانی بارشوں سے ہونے والے مختلف واقعات میں 30 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ گزشتہ 2 روز سے موسلا دھار بارش اور طوفان نے ریاست بہار کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ بہار اور آسام سمیت بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں کو ان دنوں مون سون کی بارشوں اورطوفانوں کا سامنا ہے جہاں پر 30 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے زیادہ تر متاثرین کھیتوں میں کام کرنے والے کسان تھے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ