539935 72368607

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 57 لاکھ 50 ہزارخاندانوں میں 69 ارب روپےتقسیم- معاون خصوصی ثانیہ نشتر

اسلام اباد : غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشترکا آج اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 57 لاکھ 50 ہزارخاندانوں میں 69 ارب روپےتقسیم کر لیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری

انہو ں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو بارہ بارہ ہزار روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ان خاندانوں کو اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کے بعد انتہائی شفاف انداز میں منتخب کیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی

معاون خصوصی نے کہا کہ جنہیں انگوٹھے کی شناخت کا مسئلہ درپیش ہے ان کیلئے ایک متبادل طریقہ کار جلد متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات کا مستحق خاندانوں سے رابطہ کرانے کیلئے راشن تقسیم کرنے کا پورٹل فعال کردیا گیا ہے۔