عوامی نیشنل پارٹی

عوامی نیشنل پارٹی کی وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور

ویب ڈیسک :عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی رہنماں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلوں کے لیے ایمل ولی خان نے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب

ذرائع کیمطابق اے این پی رہنماں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیاہے۔اے این پی ذرائع کا کہنا ہیکہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہوسکا اور کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔