عمران خان

عمران خان کا لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (مشرق نیوز) پی ٹی آئی چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس سے متعلق لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ کل سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان بننے کی بڑی وجہ لوگ آزادی چاہتے تھے، قائداعظم کی ساری جدوجہد آزادی حاصل کرنا تھی، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ ایک غلامی سے نکل کردوسری غلامی میں آجائیں، طاقتورکواین آراودینے سے قوم تباہ ہوجاتی ہیں۔

غریب ممالک کا مسئلہ یہی ہے طاقتور کو سزا نہیں ملتی، ہر سال غریب ملکوں سے اربوں ڈالر چوری ہوتے ہیں، 7 ہزارارب ڈالرغریب ملکوں کا آف شور کمپنیوں میں پڑا ہوا ہے، ہمارے ملک میں بڑے بڑے ڈاکوؤں کو1100ارب کی چھوٹ دیدی ہے۔ پاکستان میں ساری سہولیات رولنگ کلاس کو حاصل ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سائفرمیں کہا گیا عمران خان کو فارغ نہ کیا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، کبھی کسی سیلف ریسپکٹ ملک کو اس طرح کا سائفر نہیں آ سکتا، دھمکی آمیزمراسلہ یہ ملک کی توہین ہے، وزیراعظم تومیں تھا کس کوحکم دیا گیا وزیراعظم کوہٹادو؟ ایکدم عدم اعتماد آگئی اورہمارے اتحادیوں نے کہا حکومت ٹھیک نہیں چل رہی، ایک دم سارے لوٹے بھی بن گئے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں طوفانی بارشیں ،طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب

ہم چاہتے ہیں دھمکی آمیز مراسلے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے، معاملے کی جوڈیشنل انکوائری ہوگی تو پاکستان کو فائدہ ہوگا، صدرمملکت چیف جسٹس کو جوڈیشنل انکوائری کیلئے خط لکھ چکے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ شہبازشریف کو وزیراعظم بنادیں گے، شہبازشریف کا تو کیس چل رہا تھا اُنھیں سزا ہونے والی تھی۔ ضمانت پر رہا شخص کو نوکری نہیں ملتی، یہاں وزیراعظم بن گیا۔ نوازشریف کیخلاف حدیبیہ پیپر ملز کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ میں نے بتایا تھا سازش کامیاب ہوگئی تو حالات خراب ہوں گے، اب یہ حالات خراب ہونے کا ملبہ ہم پر ڈال رہے ہیں، ہمارے دور میں زراعت، کنسٹرکشن سیکٹر میں ریکارڈ گروتھ ہوئی۔ پاکستان کی 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی، ہماری حکومت کے کورونا کی وجہ سے پہلے دوسال بڑے مشکل تھے، تیسرا اور چوتھا سال کامیاب ترین تھا۔ ہمارے دور میں ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ اگر حالات خراب ہونے کے ذمہ دار ہم تھے تو ہمیں ذمہ داری لینے دیتے سازش کرکے ہمیں کیوں ہٹایا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ فیصلے کے خلاف کل سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن پرکسی کواعتماد نہیں، جو اس سیٹ اپ کومسلط کر رہا ہے اداروں کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایک ہی راستہ ملک میں فری اینڈ فیئرالیکشن کرائے جائیں، سندھ، پنجاب کے الیکشن سے مزید انتشاربڑھے گا، سندھ، پنجاب جیسا نہیں فری اینڈ فیئرالیکشن ہونا چاہیے۔