مریم اورنگزیب

انتخاب کالعدم نہیں ہوا،حمزہ شہباز ووٹنگ تک وزیراعلیٰ ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وفاقی وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کی غلط رپورٹنگ ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم نہیں ہوا، حمزہ شہباز کل ووٹنگ تک وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے4 سال تک نیب،ایف آئی اے اور اے این ایف کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا۔ عمران خان نے مخالفین پر جھوٹے مقدمات پر بنائے، عمران خان کے بنائے گئے مقدمات عدالتوں میں جھوٹے ثابت ہوئے، عدالتوں نے کہا کسی قسم کی کرپشن نہیں ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے نیوٹرلز کو مداخلت کرنے کی دعوت دی، اِس پر آرٹیکل6 لگنا چاہئے۔ قومی اسمبلی سے لے کر پنجاب اسمبلی تک عمران خان نے آئین شکنی کی۔ عمران خان نے بطور وزیراعظم سائفر کی تحقیقات نہیں کرائیں،8 مارچ کو سازش کا پتہ چل گیا تھا تو پھر فوری انکوائری کیوں نہیں کرائی۔

مزید دیکھیں :   ہائی کورٹ نے نگراں حکومت سے الیکشن کاجواب مانگ لیا