وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کی آصف زرداری سے اتحادیوں کو منانے کی درخواست

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف سے آصف زرداری اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت چیئرمین نیب کی تقرری اور مجوزہ ناموں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زرداری سے اتحادیوں کو منانے کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائیں، ایم کیو ایم سے جو وعدے کیے گئے وہ پورے کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جو بھی مسائل ہیں ان سے جلد نکل آئیں گے۔
ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور رہنما مسلم لیگ (ن ) ملک احمد خان بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان