لمپی سکن بے قابو

لمپی سکن بے قابو،ایک دن میں 1238نئے کیسزرپورٹ

پشاور(نامہ نگار)لمپی سکن کے خیبر پختونخوا میں ایک ہی دن میں ایک ہزار 238کیسز سامنے آگئے مجموعی کیسز کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی ہے.

جبکہ گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران59 مویشی لمپی سکن سے ہلاک ہو گئے ہیں محکمہ لائیوسٹاک خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 10ہزار 427کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 268نئے کیسز بھی شامل ہیں رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 59مویشی ہلاک ہوئے ہیں اور صوبے میں لمپی سکن سے ہلاک مویشیوں کی تعداد 316ہوگئی ہے سب سے زیادہ ڈی آئی خان میں 35، کرم میں 33،لکی مروت اور پشاور میں 30، 30،چارسدہ میں 24، ہری پور میں 22، خیبر اور بنوں میں 20، 20، نوشہرہ میں 16، کرک میں 19 اور جنوبی وزیر ستان میں 10مویشی ہلاک ہوئے ہیں صوبے میں ایک لاکھ 54ہزار 292مویشیوں کو لمپی سکن سے بچائو کی ویکسین لگا دی گئی ہے جبکہ 6ہزار 626مویشی تاحال زیر علاج ہیں

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے