محکمہ تعلیم

محکمہ تعلیم کی24ہزارآسامیوں پر7لاکھ امیدوار

پشاور(مشرق نیوز)ایٹا نے محکمہ تعلیم کی24ہزار سے زائد اسامیوں کے لئے امتحانات مکمل کر لئے، تین مراحل میں مکمل ہونے والے امتحانات میں صوبہ بھر سے7لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا،

جعلی امیدواروں کے تمام حربے ناکام رہے، آخری مرحلے میں84جعلی امیدواروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں،

آخری مرحلے میں سکول لیڈرز کےلئے صوبے کے تمام بڑے شہروں مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ اور چترال میں بڑے بڑے امتحانی مراکزقائم کئے گئے، ٹیسٹ میں جعلی امیدواروں اور موبائل استعمال کرنے والے امیدواروں کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں،14 جعلی امیدوار اور موبائل استعمال کرتے ہوئے پکڑے جانے والے 70 امیدواروں کو پولیس نے گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی،

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ میں شامل مزید8 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا
مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیموں نے امتحانی مراکز کے دورے کئے اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جعلی امیدواروں اور موبائل استعمال کرنے والے امیدواروں کے خلاف عدالتی کارروائی جلد شروع کی جائے گی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹا نے امتحانات کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔