تو آج بناتے ہیں آلو کے مزیدار ڈونٹ

ویب ڈیسک :ہم روز مرہ کی زندگی میں تو پکوڑے، سموسے، رولز، چاٹ اور دہی بڑے بہت شوق سے کھاتے ہیں ۔مگر ہر روز ایک ہی جیسے پکوان کھا کر بھی اکتاہٹ ہوجاتی ہے اس لیے یہاں جھٹ پھٹ آلو کے ڈونٹ بنانے کی آسان سی ترکیب بتائی جارہی ہے ۔
اجزا
چکن-آدھا کلو
سبز مرچ – 5 عدد
تحریر جاری ہے
پیاز- ایک عدد
پودینہ – 10گرام
سبز دھنیا – 10گرام
نمک- حسبِ ذائقہ
زیرہ پاڈر- ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ کٹی ہوئی- ایک کھانے کاچمچ
گرم مصالحہ پاڈر- ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاڈر- 1/2 چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ- ایک کھانے کا چمچ
آلو- ایک کلو
میدہ- 6 کھانے کے چمچ
کارن فلور – 4 کھانے کے چمچ
انڈے – 2 عدد
بریڈ کرمز- حسبِ ضرورت
کوکنگ آئل-حسبِ ضرورت
ترکیب
چکن، سبز مرچ، پیاز، پودینہ، سبز دھنیا، نمک،زیرہ ،کٹی ہوئی لال مرچ، گرم مصالحہ پاڈر، ہلدی پاڈر اور ادرک لہسن پیسٹ کو اچھی طرح گرائینڈ کرلیں۔اب ایک بال میں ابلے ہوئے آلو ڈالیں اور اس میں گرائینڈ کیا ہوا آمیزہ، میدہ، کارن فلور اور انڈ اڈال کر ہاتھوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کرلیں اور رکھ دیں۔اس کے بعد تیار کیے ہوئے مکسچر کی گول ٹکیاں بنائیں اور درمیان میں انگلی کے برابر سوراخ کر کے ڈونٹس کی شکل بنالیں۔اب تیار ڈونٹس کو انڈے میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمز لگائیں۔ایک پین میں کوکنگ آئل لیں اور تیار ڈونٹس کو اس میں ڈال کر لائٹ بران ہونے تک فرائی کرلیں۔آلو کے مزیدار ڈونٹس کو افطار میں پیش کریں۔

مزید پڑھیں:  شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں سربراہی اجلاس آج ، تیاریاں مکمل