اسماویہ اقبال

امید ہے قومی خواتین ٹیم بہتر سائیڈ بن کر سامنے آئیگی، اسماویہ اقبال

چیئرآف ویمنز سلیکشن کمیٹی اسماویہ اقبال کا کہنا ہے کہ آٹھ کھلاڑیو کا ترقی اور تین کا پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ پانا درحقیقت پاکستان خواتین کرکٹ کے درست سمت میں آگے بڑھنے کی نشاندہی کرتا ہے تاہم انہیں اب بھی بہت محنت کی ضرورت ہے،

انہوں نے کہا کہ سیزن 2022-23 میں جتنی زیادہ کرکٹ کھیلنے کو مل رہی ہے وہ پرامید ہیں کہ اس سیزن کے اختتام پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ایک مزید بہتر سائیڈ بن کر سامنے آئیگی، انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ نہ صرف کھلاڑیوں کی گزشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا صلہ ہوتا ہے بلکہ یہ انہیں آئندہ سیزن میں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی ترغیب دیتا ہے، اسماویہ اقبال نے کہا کہ وہ گزشتہ سیزن میں بھرپور عزم اور لگن کا مظاہرہ کرنے پر تمام کھلاڑیوں کی مشکور ہیں وہ امید کرتی ہیں کہ یہ تمام کرکٹرز آئندہ سیزن کے دوران کامن ویلتھ گیمز، آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگی۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی