ضمنی الیکشن

ضمنی الیکشن کےبعد وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب ہوگا

اسلام آباد: (مشرق نیوز) سپریم کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب22 جولائی کو ہوگا۔ چوہدری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز نے22 جولائی کی تاریخ پر اتفاق کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس کے علاوہ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندو خیل شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

دو وقفوں کے بعد کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل امتیاز صدیقی نے کہا کہ پنجاب حکومت تیار ہے وزیراعلیٰ کا دوبارہ انتخاب ضمنی الیکشن کے3 سے4 روز کے بعد ہوگا۔ اِس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور حمزہ شہبازشریف سے مشاورت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ تین ماہ کا بحران ہم نے تین سیشنز میں حل کردیا، ہمیں خوشی ہے کہ دو مخالف گروپس کے درمیان اتفاق رائے ہوا ہے۔ حمزہ شہباز کیلئے قائم مقام وزیراعلیٰ کا لفظ استعمال نہیں کریں گے، ایسا لفظ استعمال کریں گے جو دونوں فریقین کو قبول ہو۔ کیس کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کریں گے۔