مسجد میں فائرنگ

لکی مروت:مسجد میں فائرنگ،2 افراد جاں بحق،11 زخمی

لکی مروت: (مشرق نیوز) عیسک خیل میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے مسجد کے اندر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ11 افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دعا کے دوران مخالفین نے مسجد کے اندر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ11 افراد زخمی ہوئے۔ فریقین کےدرمیان ذاتی دشمنی چلی آرہی تھی، اِس مرتبہ بجلی کے تنازعہ پر یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی