شندور پولو فیسٹیول

خیبرپختونخوا میں3 روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

پشاور: (مشرق نیوز) خیبر پختونخواہ میں تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ آغاز ہوگیا۔ 12 ہزار500 فٹ دنیا کے بلند ترین پولو میدان میں کھیلا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا اہم فیسٹول ہے.

افتتاحی تقریب میں فیسٹیول میں شریک پولو کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ مختلف سکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا اور ملی نغمے پیش کیے۔ اِس موقع پر مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال، کالاش اور خٹک ڈانس پیش کیا. خیبرپختونخوا حکومت اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں پیرا گلائیڈرز اور پیرا ٹروپرز نے شائقین سے خوب داد وصول کی.

مزید دیکھیں :   15 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

شندور پولو فیسٹول کے پہلے دن مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے. میچز دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں ملک بھر سے سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا. اِس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سول اور ملٹری عہدیداران سمیت, مقامی انتظامیہ کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقے کے عوام نے شرکت کی. تین روزہ فیسٹول میں پولو کے میچز کے ساتھ ساتھ شرکاء کے لئے رات کے وقت خصوصی طور پر آتشبازی اور کیمپ فائر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے. اِس موقع پر علاقائی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے.