شاہدآفریدی

شاہدآفریدی کے آبائی گائوں میں سکیورٹی چیک پوسٹ پرتنازعہ

باڑہ(نمائندہ مشرق)سابق کرکٹرشاہد آفریدی کے آبائی گائوں بھوٹان شریف میں فرنٹیئر کور کی جانب سے چیک پوسٹ کی تعمیر کے خلاف قمبر خیل کے عوام اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ڈٹ گئے اور فورسز کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی ۔

اس بات کا فیصلہ بر باغ میں منعقدہ احتجاجی جرگہ میں کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر حمید اللّٰہ جان آفریدی، جماعت اسلامی باڑہ کے امیر خان ولی آفریدی ، مولانا شمس الدین ،تحصیل چیئرمین مفتی کفیل، سابق امید وار باڑہ تحصیل چیئرمین شپ حاجی سعید اللّٰہ ، منصف علی خان، کے یو آئی خیبر کے امیر مولانا حضرت خان کے ساتھ ساتھ قمبر خیل کے مشران اور عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی،

مزید پڑھیں:  رستم، ملائشیاء ٹریفک حادثے میں جاں بحق 3 افراد کی نماز جنازہ ادا

احتجاجی جرگہ نے چیک پوسٹ کی زبردستی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک چوٹی پر چیک پوسٹ کی تعمیر سے علاقے کی خواتین کی بے حرمتی ہو رہی ہے، ہم یہ چیک پوسٹ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے جرگہ میں جماعت اسلامی باڑہ کے امیر خان ولی آفریدی کی قیادت میں وفد فورسز کے ساتھ مذاکرات کیلئے بھیجا گیا جو آج تفصیلات سے جرگہ کو آگاہ کرے گا جس کے بعد احتجاجی جرگہ آئندہ کے بارے میں لائحہ عمل طے کرے گا۔

مزید پڑھیں:  مردان میں زبانی تکرار پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا