وانا جھڑپ

وانا جھڑپ میں مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت

وانا(نمائندہ مشرق)وانا میں جھڑپ کے دوران مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت ہوگئی ۔

جھڑپ میں انسپکٹرموسیٰ سلیمان خیل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار رسول خان زخمی ہواتھا۔ جوابی فائرنگ میں مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت بلال ولد شوالے خان قوم سرکی خیل سکنہ کعہ پنگہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ عمر نامی حملہ آور شدید زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس

ایس ایچ او تھانہ اعظم ورسک صادق کے مطابق مذکورہ حملہ آوروں پر چندروز قبل پولیس کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت FIR درج کی گئی تھی۔

پولیس نے جمعرات کی شام ان کی گرفتاری کے لیے ناکہ لگایا ہواتھا اس دوران حملہ آور موٹرسائیکل پر آئے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پرپستول سے فائرنگ کی اورگرنیڈ سے حملہ بھی کیا جس کے نتیجے میں انسپکٹر موسیٰ خان سلیمان خیل شہید ہوگئے جبکہ پولیس اہلکار رسول خان شدید زخمی ہوا ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

مقامی پولیس کے مطابق دونوں حملہ آوروں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے واقعہ کے بعدسرچ آپریشن میںمتعدد مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔