احمدکنڈی

پیپلزپارٹی کے احمدکنڈی اپنی حکومت پربرس پڑے

پشاور ( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے احمد کنڈی پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگانے کے معاملہ پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے جبکہ صوبائی حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کے ڈی آئی خان سے منتخب رکن اسمبلی احمد کنڈی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 10روپے لیوی تو عائد کردی گئی ہے تاہم فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نہیں لگائی گئی جو صوبوں کے ساتھ زیادتی اور غیر آئینی اقدام ہے۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

خیبر پختونخوا سب سے زیادہ تیل فراہم کرتا ہے۔ یہ فیصلہ صوبے کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے احمد کنڈی کی ٹوئٹ کے جواب میں تیمور سلیم جھگڑا نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس معاملہ کو پیر کے روز کابینہ اجلاس میں اٹھایا جائے گا ۔

مسلم لیگ پنجاب کی پارٹی کے طور پر فیصلے کر رہی ہے وفاق میں ہمیشہ ایسے فیصلوں سے قبل صوبوں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول پر 10روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5،5روپے پیٹرولیم لیوی عائد کردی ہے اور آئین پاکستان کی رو سے مذکورہ لیوی وفاق اپنے محاصل کے طور پر استعمال کرے گا اور صوبوں کو دیگر ٹیکسز کی طرح اس لیوی میں کوئی حصہ نہیں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا نوٹس ،مشال یوسفزئی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری مسترد