ہرجانے کا نوٹس

بنوں یونیورسٹی کے پروفیسرکوایک کروڑ ہرجانے کا نوٹس

لکی مروت(نمائندہ مشرق)یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار نے واٹس ایپ گروپوں میں وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی مہم چلانے پر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے پروفیسر ڈاکٹر امیر سدا خان کوقانونی نوٹس بھجوادیا،

یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر حامد خان ایڈووکیٹ کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر میر سدا خان نے یونیورسٹی آف لکی مروت میں اپنی اور اپنی اہلیہ کی تقرری نہ ہونے پر وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف نفرت انگیز اور بیہودہ الزامات پرمبنی مہم چلائی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا رواں سال کو ترچ میر کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد میں زہر آلود سیب کھانے سے 2بچے جاں بحق

پروفیسر میر سدا خان سے کہا گیا ہے کہ سات دن کے اندر اندر اپنے الزامات کا ٹھوس ثبوت فراہم کریں وہ معافی مانگیں اور ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔