بجلی کا شارٹ فال

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ تک جا پہنچا

ویب ڈیسک : ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگا واٹ ہوگیا۔ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار477 میگا واٹ ہوگیا۔ بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار 223 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 290 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2ہزار 291 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق