محمد صلاح

محمد صلاح نے لیور پول کلب کے ساتھ تین سال کا نیا معاہدہ کر لیا

مصر کے معروف سٹرائیکر محمد صلاح نے لیور پول کلب کے ساتھ تین سال کا نیا معاہدہ کر لیا ہے۔

معروف برطانوی ویب سائٹ کے مطابق  اس معاہدے کے بعد جس کی مالیت £350,000 فی ہفتہ سے زیادہ ہے – 30 سالہ محمد صلاح  کو کلب کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی بنا دے گا۔

مصری فارورڈ کے پاس اپنے پچھلے معاہدے میں صرف ایک سال باقی تھا اور اس بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے تھے کہ آیا وہ برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

معاہدہ طے پا جانے کے بعد کلب کے چیف جورگن کلوپ کا کہنا ہے کہ "یہ ہمارے لیے بہترین کھلاڑی ہے اور اس کے لیے بھی یہ بہترین فیصلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے محمد صلاح ہمارے ساتھ تعلق کو قائم رکھنا چاہتا ہے،کیونکہ یہ اس کا اپنا کلب ہے۔

محمد صلاح نے روما سے منتقل ہونے کے بعد سے انفیلڈ میں اپنے پانچ سالوں کے دوران 254 میچوں میں 156 گول اسکور کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

محمد صلاح کا معاہدہ طے پا جانے کے بعد کہنا تھا کہ  "میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں اور میں کلب کے ساتھ ٹرافی جیتنے کے لیے پرجوش ہوں۔ یہ سب کے لیے خوشی کا دن ہے۔ ہم ہر چیز کے لیے لڑنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہیں۔”

صلاح نے اینفیلڈ میں اپنے وقت کے دوران چیمپئنز لیگ، پریمیئر لیگ، ایف اے کپ، لیگ کپ، فیفا کلب ورلڈ کپ اور یوئیفا سپر کپ جیتا ہے۔