برمنگھم بیئرز

برمنگھم بیئرز نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی

برمنگھم بیئرز نے یارکشائر کو 31 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ  پکی کرلی ہے۔

پال اسٹرلنگ کے صرف 41 گیندوں پر 81 رنز کی بدولت برمنگھم کی ٹیم پانچ وکٹوں کے نقصان پر 238 بنا ڈالے جس کے جواب میں یورکشائر کی ٹیم 207 رنزبنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی،

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی

سمرسیٹ، ایسیکس ایگلز اور ہیمپشائر نے  بھی ساؤتھ گروپ سے اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔جبکہ لیسٹر شائر کی نارتھنٹس کے خلاف ایک رن کی سنسنی خیز جیت نے یقینی بنا دیا کہ لنکاشائر اور ڈربی شائر بھی نارتھ گروپ سے کوارٹر فائنل میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  زلمی ویمن کرکٹ لیگ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

جوس بٹلر جن کی لنکا شائر میں واپسی ہوئی تھی کے 42 رنز کے باوجود وورسٹرشائر کے ہاتھوں شکست کھا بیٹھی، کل اتوار کو لیسٹر شائر کی ٹیم کا مقابلہ یارکشائر کیساتھ ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی۔