مریم نواز

مہنگائی نئی نہیں،گزشتہ4 سالوں سے ہے،مریم نواز

لاہور: (مشرق نیوز) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تکلیف اور مشکلات کا احساس ہے، ہمیں دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ عوام تکلیف میں ہوگی تو نواز شریف کی بیٹی عوام کے درمیان ہوگی، معلوم ہے مہنگائی ہے مگر مہنگائی پچھلے 4 سالوں سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی کے دکھ، تکلیف اور مشکلات کا احساس ہے، آپ کی تکلیف میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں گی، نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کو بتاؤں کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں پر نواز شریف کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں، مگر ان مسائل سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے، جن مسائل میں فتنہ خان عوام کو چھوڑ گیا، نواز شریف اور شہباز شریف نکالیں گے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ فتنہ خان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے، معاہدہ کیا برا کیا، معاہدے سے روگردانی کی اس سے بھی برا کیا، آج آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کیلئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے۔ عمران خان نے خزانے میں کچھ چھوڑا ہوتا تو یہ خزانے عوام پر نچھاور کردیتے۔ عمران خان نے اِس ملک کو بحرانوں میں دھکیلا، نوازشریف اور شہبازشریف اِس ملک کو بحران سے نکالیں گے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں ہیلی کاپٹرگر کرتباہ،فوج کے سربراہ سمیت5افسران ہلاک