گورنر پختونخوا

گورنر پختونخوا کی تقرری کیلئے وزیراعظم اورفضل الرحمن کی مشاورت

پشاور(خصوصی رپورٹر)خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی ہے .

جس کے بعد آئندہ چند روز میں نئے گورنرخیبر پختونخوا کے نام کا اعلان متوقع ہے ذرائع کے مطابق چار دن قبل اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے.

ذرائع کے مطابق اس بات کا امکان موجود ہے کہ صوبے میں گورنرکا عہدہ جے یو آئی کو دیا جائےگا جس کے لئے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان سمیت جمعیت کے کئی دیگر اہم شخصیات کے نام زیر غور ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کے روز مسلم لیگی رہنما اور سابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کو ملاقات کے لئے بلایا ہے.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم

ملاقات میں ان کو گورنر خیبر پختونخوا کے تقرری کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی مشاورت سے آگاہ کرینگے ۔ذرائع کے مطابق ہفتے کے روزجے یو آئی کے گورنر کے عہدے کے متوقع امیدوار اور پی ایم ایس گروپ کے گریڈ19کے افسر ضیا الرحمان کے سرکاری ملازمت سے مستعفی ہونے کی اطلاعات بھی گردش کررہی تھی لیکن ان کے مستعفی ہونے کی تصدیق نہ ہوسکی اس سلسلے میں ضیا الرحمان سے کئی مرتبہ رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا تاہم مسلم لیگ ن کے اقبال ظفر جھگڑا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہیں وزیر اعظم نے ملاقات کے لئے بلایا ہے۔

مزید پڑھیں:  رعایت ختم، گیس صارفین کیلئَے یکساں ریٹ مقرر