ویب ڈیسک: اورکزئی میں 12 سالہ کمسن بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مشتی میلہ پہاڑی سے 12 سالہ بچے کی قتل شدہ لاش ملی۔ پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے محمد سلمان نامی بچے کو درخت سے باندھ کر پہلے تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کرکے ان کو قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ متعلقہ علاقے کے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش تحویل میں لے لی، تحقیقات کر رہےہیں۔ جلد مرکزی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments