بلوچستان میں مسافر بس کو حادثہ

بلوچستان میں مسافر بس کو حادثہ، 19 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: بلوچستان میں ضلع شیرانی کے علاقے میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں 19 افراد جاں بحق 12 زخمی ہو گئے۔ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثےمیں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ژوب اور مغل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی کے مطابق متاثرہ بس میں 30 سے زائد افرادسوار تھے جو راولپنڈی سے کوئٹہ جار رہی تھی بارش کے باعث سڑک پر پھسل کر کھائی میں گری۔ حادثے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ