پولیس کا انوکھا کارنامہ

پولیس کا انوکھا کارنامہ، 6 سال قبل وفات پا جانے والے پر ایف آئی آر کاٹ دی

ویب ڈیسک: کاٹلنگ پولیس نے لازوان دستان قائم کر دی۔ تھانہ کاٹلنگ پولیس نے 6 سال قبل وفات پا جانے والے زاہد پر ایف آئی آر کاٹ ڈالی۔
متوفی زاہد پر ایف آئی ار 30 جون کو تھانہ کاٹلنگ میں درج کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرحوم اقبال غنی جس نے رپورٹ درج کی تھی پر چند دن قبل فائرنگ کی گئی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
مرحوم نے مرنے سے پہلے بیان نزع میں خود رپورٹ درج کراٸی ہے۔ پولیس حکام نے مزید کہا کہ واقعے کی تفصیل سامنے نہیں آئی تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی