شیرانی حادثہ

وزیراعظم کا شیرانی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں شیرانی کے علاقے میں اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت کیلئے کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ زخمی افراد کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا