ون ڈے سیریز کیلئے انگلش ویمنز ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انگلش ویمنز ٹیم کا اعلان

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کیخلاف ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے اعلان کے مطابق سکواڈ میں آل رائونڈر ایلس ڈیوڈسن رچرڈز کو طلب کرلیا ،

آل رائونڈر ایلس ڈیوڈسن نے اپنا آخری ون ڈے میچ 2018 میں کھیلا تھا نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ہی ایک ہفتہ قبل جنوبی افریقہ کیخلاف 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی ،

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

بائولر اسسی وانگ اور لورن بیل کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ اوپننگ بیٹر ایما لیمب بھی سکواڈ میں شامل کرلی گئی ہیں، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ گیارہ جولائی کو نارتھہمٹن میں کھیلا جائیگا، انگلش ویمنز سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا، ہیتھر نائٹ(کپتان)، ٹامی بیمائونٹ، لورن بیل، کیتھرین برنٹ، کیٹ کراس، ایلس ڈیوڈسن رچرڈز، چارلی ڈین، صوفیہ ڈنکلے، صوفیہ ایلسٹون، ایمی جانز، ایما لیمب، ناٹ سیئور(نائب کپتان)، اسسی وانگ، ڈینی واٹ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ورلڈ کراٹے کمبیٹ چمپئن شپ جیت لی