چارسدہ میں صحافی کاقتل

چارسدہ میں صحافی کاقتل، وزیراعلیٰ کی قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود نے چارسدہ میں سنئیر صحافی افتخار احمد کے قتل واقعے کی الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کر دی۔
وزیراعلٰی محمودخان نے کہا کہ واقعے کے ملزمان کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلٰی محمود خان نے مقتول صحافی کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے گزشتہ روز چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم ملزمان نے صحافی افتحار احمد کو فائرنگ کر کے کر قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کا دورہ معاشی استحکام کا آغاز ثابت ہوگا، شہباز شریف