برطانوی باکسر

برطانوی باکسر جوجوسی نے جرمن حریف کو ناک آئوٹ کردیا

برطانوی باکسر جو جوسی نے شاندار مکے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جرمن حریف کو چوتھے رائونڈ میں ناک آئوٹ کرتے ہوئے اپنے ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا،

36 سالہ جو جوسی ایک سال کے طویل وقفے کے بعد رنگ میں واپس آئے تھے، مقابلے کے دوران جرمن باکسر کرسچن ہیمر نے پہلے دو رائونڈز میں جو جوسی کو تابڑ توڑ حملے کئے .

مزید پڑھیں:  پاکستان نے دوسرا ون ڈے جیت لیا، سیریز 1-1 سے برابر

تاہم وہ ان سے بچ نکلنے میں کامیاب رہے مگر تیسرے رائونڈ میں جوجوسی کی جانب سے زور مکا لگنے کے بعد ہیمر گر پڑے مگر دوبارہ اٹھ کھڑے ہوئے، چوتھے رائونڈ میں مکے کے بعد گرنے کے بعد ریفری نے مقابلہ روک کر جوجوسی کو فاتح قرار دیدیا، اس کامیابی کے بعد جوجوسی اپنی ڈبلیو بی سی سلور اور ڈبلیو بی او انٹرنیشنل بیلٹ کے دفاع میں کامیاب رہے ہیں جو جوسی کا یہ 14 واں پروفیشنل مقابلہ تھا اور اب تک وہ ناقابل شکست ہیں، جرمن باکسر ہیمر نے اپنے کیریئر میں 27 مقابلے جیتے ہیں جبکہ دس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوگی،محسن نقوی