باحجاب پاکستانی نژاد خاتون باکسنگ کوچ

برطانیہ میں پہلی باحجاب پاکستانی نژاد خاتون باکسنگ کوچ حسیبہ عبداللہ

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون باکسر حسیبہ عبداللہ جن کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے گزشتہ پانچ سال سے باکسنگ کوچنگ سے منسلک ہیں ،

انہوں نے ساری زندگی باکسنگ کی ہے مگر باکسنگ کے کھیل میں حجاب پہن کر مقابلوں میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر وہ پروفیشنل مقابلوں کیلئے رنگ میں نہ اتر سکیں،

حسیبہ اس وقت ونڈمل باکسنگ جم میں باکسنگ کی کوچنگ کرتی ہیں اب برمنگھم جہاں پر رواں ماہ سے کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد کیا جانا نے انہیں اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مذہبی لباس کو دیکھ کر یقین ہے کہ مستقبل میں مسلمان خواتین بھی کھیلوں کی جانب راغب ہونگی، اپنے ایک انٹرویو میں حسیبہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ میں تمام کھیلوں میں تبدیلی اور مساوات کی علامت ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں نوجوان برطانوی پاکستانی خواتین اور عمومی طور پر خواتین کی اچھی نمائندگی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بطور کوچ میں آگے بڑھنا چاہتی ہوں کھلاڑیوں کیلئے بہترین رہنمائی اور مدد فراہم کرنا میرا کام ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں پرامید ہوں کہ میں باکسنگ کے بارے میں لوگوں کے رویوں اور تاثرات کو تبدیل کرنے میں ایک محرک بن سکتی ہوں۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان بلائنڈ ٹی20 کا عالمی چمپئن بن گیا