قومی ویمن کرکٹرز

قومی ویمن کرکٹرز کی جم میں ویٹ ٹریننگ

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم جو کامن ویلتھ گیمز اور دورہ آئر لینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی میں موجود ہے کی کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایک بار پھر جم میں بھرپور ٹریننگ کی، اس موقع پر ٹیم کے فزیکل ٹرینر بھی موجود تھے، قومی کرکٹ ٹیم جس نے ہفتہ کے روز سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کا آغاز کرنا تھا نہیں کرسکی تھی کیونکہ ہفتہ کے روز جڑواں شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے سیاسی گہما گہمی کے باعث ٹیم راولپنڈی سٹیڈیم میں ہلکی فٹنس ڈرلز کرنے کے بعد واپس ہوٹل چلی گئی تھی اور اس نے ہوٹل کے جم میں ویٹ ٹریننگ کی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی