سیاح پھنس گئے

شندورسے واپسی پرہزاروں سیاح پھنس گئے

پشاور(نامہ نگار) شندور پولو فیسٹیول سے واپس آنے والے سیاح سیلابی ریلا آنے سے پھنس گئے 400سے زائد گاڑیوں میں سوارڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ سیلابی ریلے کے بہائو میں تیزی کے باعث انتظامیہ سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریشن بھی شروع نہیں کرسکی ۔

شندور پولو فیسٹیول کے اختتام پر سیاحوں نے جب واپسی کی راہ لی تو اپر چترال میں لاستور گشٹ کے مقام پر انہیں سیلابی ریلے کے باعث رکنا پڑگیا برساتی نالے میں پانی بھرجانے سے شندور مستوج روڈ بند ہوگئی اور سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے سیاح اپر چترال میں ہی پھنس گئے انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلا ہفتے کی شام کو آیا اور تاحال اس میں پانی کا بہائو جاری ہے جس کی وجہ سے سیاح پھنس گئ.

مزید پڑھیں:  دیر بالا اور ہنگو میں شدید بارش سے دو خواتین جاں بحق، 2 افراد زخمی

ے انتظامیہ کے مطابق ہوئے سیاحوں کی تعداد تین ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں بھی پھنس گئی ہے سیاحوں میں بائیک رائڈرز اور سکیورٹی کا عملہ بھی شامل ہے جو شندور پولو فیسٹیول کیلئے تعینات کیا گیا تھا ۔

اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے کا بہائو بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو نکالنے کیلئے آپریش شروع نہیں کیا جا سکتا جبکہ رات کے اندھیرے میں آپریشن شروع کرنا بھی ناممکن ہے جس کے باعث سیاحوں کو اب دوسری پار ہی رات بسر کرنا ہوگی سیاحوں کے مطابق دوپہر سے وہ پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں گاڑی تک ہی محدود رہنا پڑرہا ہے،

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

ان کے پاس کھانے کیلئے بھی کچھ نہیں ہے جبکہ مقامی آبادی نے اپنی استطاعت کے مطابق متاثرین کی مدد کی ہے تاہم سیاحوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی بھی انکی مدد نہیں کرسکتی۔

اپر چترال کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا جبکہ ریسکیو آپریشن میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ محکمے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں تاہم جب تک پانی کا بہائو کم نہیں ہوگا سیاحوں کو نکالنا مشکل ہوگا۔