بیٹے نے باپ قتل کردیا

متھرا،بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

پشاور (جنرل رپورٹر) متھرا میں بد بخت بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ ناصر باغ میں چنگ چی ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

وارداتوں کے بعد دونوں ملزم فرار ہوگئے جبکہ مقتولین کی نعشیں مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہیں۔ ناصر باغ میں چنگ چی ڈرائیور کا قتل جائیداد تنازعہ کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

مسماة زبیدہ زوجہ جہانگیر دختر تاج گل سکنہ کانیزہ نے متھرا پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ کام کی غرض سے باہر گئی ہوئی تھی جب وہ گھر واپس لوٹی تو شوہر کی خون میں لت پت نعش پڑی تھی۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

انہوں نے بتایا کہ اس کے بیٹے دائود اور شوہر جہانگیر کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی تھی جس پر دائود نے اپنے باپ کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  بٹگرام، نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

ادھر سوچہ گل ولد خان افضل سکنہ جمرود حال بادیزئی نے ناصر با غ پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی ماسٹر گل جو لوڈر رکشہ چلاتا ہے گھر آرہا تھا کہ راستہ میں سابق دشمنی کی بنائ پر خاطر گل ولد مینہ جمیل، غنچہ گل اور بہادر ولد اعظم الدین ساکنان غنڈی نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ وجہ عداوت معلوم نہ ہو سکی ۔