نوشہرہ میں مسافر بس

نوشہرہ میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں ولی انٹرچینج کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کھائی میں جاگری، حادثے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔

مسافر بس کراچی سے پشاور آرہی تھی تیز رفتاری کے باعث ولی انٹرچینج نوشہرہ کے قریب الٹ کر کھائی میں جاگری۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔ زخمی ہونے والوں میں سے ذیادہ تر افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ