ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 35 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے،
ونڈسور پاک میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز سکور کر ڈالے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے روومین پاول نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر دو چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 61 رنزناٹ آئوٹ بنائے،
برینڈن کنگ نے 57 جبکہ کپتان نکلولس پورن نے 34 رنز کی اننگز کھیلی ، بنگلہ دیش کی جانب سے شرفل الاسلام نے دو جبکہ مہدی حسن، شکیب الحسن اور مصدق حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 35 رنز کے فرق سے ہار گئی، بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 68 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آصف حسین نے 34 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید میکائے اور روماریو شیفرڈ نے دو دو جبکہ عقیل حسین، اوڈین سمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کے روومین پاول کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔